سابق صدر پی بی ایس اے اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518253_4215021_asghar-valika_updates.jpgاصغر ولیکا—فائل فوٹوپاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے ) کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے۔
پی بی ایس اے کے مطابق اصغر ولیکا کافی عرصے سےعلیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 سال تھی۔
اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز کے صدر بھی رہے ہیں۔
اصغر ولیکا نے پاکستان میں 5 بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی۔ 1994ء میں اصغر ولیکا کے دور میں پاکستان نے پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔
Pages:
[1]