slotcosino Publish time Yesterday 21:57

بھارت: دوسرے شہر سے ماں کی میت لاتے ہوئے بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518252_6859127_ind_ambl_updates.jpgفائل فوٹو

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں جے پور سے ماں کی میت لانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کرات اور اس کے دو رشتہ دار خاتون کی میت جے پور سے ہریانہ لے جانے کیلئے ایمبولینس کے ساتھ اپنی کار میں سفر پر نکلے تھے کہ اس دوران روہتک کے ایک فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں تنیوں چل بسے، حادثے میں ان کی کار سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی تھی۔

مرنے والا کرات اپنی والدہ جگندر کور کی میت لیکر گھر آرہا تھا، وہ جمعرات کو جے پور میں گردے کی پیوندکاری کے دوران چل بسی تھیں، خاتون اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) میں بطور اے ایس آئی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517603_084812_updates.jpg
ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی گلوکار دوران علاج چل بسے

27 ستمبر کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے قریب بڈی کے مقام پر ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں خاتون سمیت 4 افراد سوار تھے، حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے پیش آیا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس سے کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی کی کھڑکیاں کاٹ کر زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں 3 افراد کی موت کی تصدیق ڈاکٹرز نے کی جبکہ ان میں ایک خاتون دلبر شدید زخمی ہیں جو تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-05/1507440_090211_updates.jpg
امیتابھ، اکشے کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے اشیش وارنگ چل بسے

اشیش نے صرف بالی ووڈ ہی میں نہیں بلکہ مراٹھی ڈرامہ، فلم اور کمرشل پروجیکٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ کار اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کا ڈرائیونگ کے دوران اونگھ جانا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاندان رات گئے جے پور سے میت لانے کے بعد سفر میں تھا، غالباً ڈرائیور کو کھڑے ٹرک کا اندازہ نہیں ہوا اور گاڑی تیز رفتاری سے اس سے ٹکرا گئی۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: دوسرے شہر سے ماں کی میت لاتے ہوئے بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک