خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن مجرم قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518251_105553_Actre_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیاخوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کے مرنے پر بیوٹیشن کو اداکارہ کی موت کا مجرم قرار دے دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابقکیلیفورنیا کی ایک خاتون جسے ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو جمعرات کے روزعدالت نے ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-01/1506108_051909_updates.jpg
امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں
امریکی میڈیا کے مطابق رئیلٹی شو کی سابقہ امیدوار کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم موت کی وجہ تا حال ظاہر نہیں کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
55 سالہ لیبی ایڈمے کو بغیر لائسنس کے طبّی عمل کے الزامات میں سزا سنائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت24 مارچ کو اُس وقت ہوئی جب ان کے جسم میں غیر قانونی سلیکون انجیکشن لگایا گیا، جس کے باعث ان کی رگوں میں ایمبولزم (خون کے لوتھڑے یا دیگر مواد) پیدا ہوا، جس کے بعد اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-27/1504592_090633_updates.jpg
طلاق کے معاملے پر سابق شوہر کا نمبر شیئر کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ گرفتار
کیلی وولف نے کہا کہ وہ نہ خودکشی کی کوشش کرے گی، نہ کسی کے لیے خطرہ ہے، اور نہ ہی میں نے کوئی جرم کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق مجرم قرار دی گئی خاتون لیبی ایڈمے اس سے قبل 2019 میں اسی نوعیت کے ایک کیس میں سزا پاچکی ہیں، ایڈمے کی سزا کا حتمی اعلان 5 نومبر کو کیا جائے گا۔
اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو نے مقبول ٹی وی سیریز ’’میریڈ ود چلڈرن‘‘ سے شہرت پائی تھی، وہ 2 بچوں کی ماں تھیں، انہوں نے 1989 میں مشہور میوزک ویڈیو ’’بسٹ آ موو‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
Pages:
[1]