slotcosino Publish time Yesterday 23:15

ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں؟ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، پیوٹن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518261_5081370_Putin_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں، یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں۔

دوشنبے تاجکستان میں سی آئی ایس سربراہی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک تاریخی واقعے سے کم نہیں ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518259_071928_updates.jpg
ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کی نوبیل کمیٹی پر تنقید

نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ امن نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پیوٹن نے کہا کہ روس غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ روس سے امن عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، اس لیے کہ روس کے عرب ممالک اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کے تعلقات ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر غور کر رہے ہیں، اگر دیگر ممالک ایسا تجربہ کریں گے تو روس بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں؟ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، پیوٹن