اسرائیل نےجنگ بندی کے بعد سے اب تک 80 بار خلاف ورزیاں کیں: غزہ حکومتی میڈیا آفس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521158_1646985_News5_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاغزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جنگ بندی کی 80 بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔
غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات اس کے جارحانہ رویے اور خون خرابے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کو حماس کی جانب سے مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ردِعمل قرار دیا گیا ہے تاہم حماس نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521147_095230_updates.jpg
وینس، کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے اسرائیل روانہ
امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، امریکی صدر کے نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اب بھی نافذ العمل ہے، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صورتحال مکمل طور پر پُرامن رہے، اگر حماس نے کچھ کیا تو سخت لیکن مناسب انداز میں نمٹا جائے گا۔
اس معاملے پر امریکی نائب صدر، جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے قبل غزہ میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر قائم کرنا ضروری ہے، خلیجی عرب ممالک کے امن دستے غزہ میں تعینات ہوں تاکہ قانون و نظم اور سیکیورٹی برقرار رکھی جا سکے۔
Pages:
[1]