slotcosino Publish time 2025-10-20 17:18:03

چینی شخص نے لاٹری لائیو اسٹریمر خاتون پر لٹا دی، بیوی کی طلاق کی درخواست

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521157_8380069_5_updates.jpg
فائل فوٹو

چین میں ایک شخص نے لاٹری جیتنے کے بعد اپنی قسمت بدلنے کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی تباہ کر لی، اس نے کروڑوں روپے ایک لائیو اسٹریمر خاتون پر خرچ کر ڈالے، جس کے بعد اس کی بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ روپے (یعنی 1.4 ملین امریکی ڈالر) کی لاٹری جیتی تھی، ابتدا میں اس کی اہلیہ یوان (Yuan) اپنے شوہر کی خوش قسمتی پر بے حد خوش تھی، شوہر نے اسے بتایا کہ اب وہ جو چاہیں خرید سکتے ہیں اور ایک بینک کارڈ بھی دیا جس میں پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر) موجود تھے۔

یوان کے مطابق اس نے شوہر پر اعتماد کرتے ہوئے وہ کارڈ الماری میں رکھ دیا اور کبھی بیلنس چیک نہیں کیا، مگر کچھ ہی دنوں بعد شوہر کا رویہ بدلنے لگا، وہ دن میں جُوا کھیلنے لگا اور راتوں کو خواتین کی لائیو اسٹریمز دیکھنے لگا اور انہیں دل کھول کر ٹِپس دینے لگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520684_113510_updates.jpg
امریکا: شادی کو انوکھا بنانے کیلئے دلہن نے تاریخی ریلوے اسٹیشن میں تقریب رکھ لی

دلہن بننے والی خاتون جولیانی نے اپنے شریکِ حیات ڈیوڈ گیریٹ کے ساتھ 11 اکتوبر کو وینڈر بلٹ ہال میں شادی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق اس شخص نے ایک خاتون اسٹریمر پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے (168,000 ڈالر) اڑا دیے اور اسے چار دن کے لیے سیر و تفریح پر بھی لے گیا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا وہ ریلوے اسٹیشن پر اپنی بیوی کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

یوان نے جب مزید چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ شوہر اس خاتون سے محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کرتا تھا، اسے ہنی کہتا اور خود کو ہبی (hubby) لکھتا تھا۔

یوان کو جلد ہی پتہ چلا کہ شوہر نے جو بینک کارڈ اسے دیا تھا، اس میں ایک روپیہ بھی نہیں تھا، اس کے بعد اس نے فوری طور پر طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس شخص کے رویے پر سخت تنقید بھی کی۔
Pages: [1]
View full version: چینی شخص نے لاٹری لائیو اسٹریمر خاتون پر لٹا دی، بیوی کی طلاق کی درخواست