دوستی میں دراڑ، جویریہ سعود کا مبہم پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521169_7384324_nb%DA%BE%D8%B7jn_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے دوستی میں دھوکے سے متعلق مبہم پیغام شیئر کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اپنے شکوے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے انسٹااسٹوری میں ایک شعر تحریر کیا ہے، جس میں لکھا کہ ’ہم سے پوچھو ناں دوستی کا صِیلہ، دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا، آدمی آدمی کو کیا دے گا، جو بھی دے گا وہی خدا دے گا‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521169_4545305_%D9%86%D8%B7hh_updates.jpg
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کے او ایس ٹی پر تنازعہ ایک بار پھر اس وقت کھڑا ہوگیا جب حالیہ ایوارڈ شو میں اسے بہترین او ایس ٹی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520646_032755_updates.jpg
ڈرامے کے گانے پر جھگڑا، احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کے دعوے کی حقیقت بتا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار احمد جہانزیب نے امریکا میں منعقدہ حالیہ ایوارڈ شو میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کے انتہائی مقبول اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) کے لیے بہترین او ایس ٹی کا اعزاز حاصل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
او ایس ٹی کے گلوکار احمد جہانزیب نے اعزاز حاصل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا او ایس ٹی میں نے اکیلئے لکھا ہے اس میں کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ انہوں نے عشق مرشد کے او ایس ٹی سمیت مختلف ڈراموں کے او ایس ٹی اپنے دوستوں کے لیے راتوں رات لکھے ہیں۔
Pages:
[1]