بلوچستان میں 10 کیمپس بند کر دیے گئے، 85 ہزار مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521241_065650_updates.jpg
اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان
پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز شہر سے غیر قانونی طور پر مقیم 3 ہزار 888 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔
Pages:
[1]