slotcosino Publish time 2025-10-21 05:39:10

پاکستان کی ایشین یوتھ گیمز والی بال میں مسلسل دوسری کامیابی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521274_1309675_vollyball_updates.jpg

پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز والی بال میں گروپ کے دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں میزبان بحرین کو تین۔صفر سے شکست دے دی،پاکستان نے 25-18، 26-24 اور 25-23 سے شکست دی۔

ایشین یوتھ گیمز والی بال میں پاکستان اور بحرین کے درمیان میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ جاری رہا، پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں منگولیا کو شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان ٹاپ 8 پوزیشن کا کلاسیفکشن راؤنڈ کھیلے گا، ٹاپ 9کلاسیفکشن راؤنڈ کے بعد کوارٹر فائنل کی سیڈنگ اور حریف کا فیصلہ ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کی ایشین یوتھ گیمز والی بال میں مسلسل دوسری کامیابی