slotcosino Publish time 6 hour(s) ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل ٹرائل ہو رہا ہے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518246_045957_updates.jpg
ایک فرد کے پی میں دہشتگردی لایا، عوام کو ایسے شخص پر نہیں چھوڑ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر کوئی فرد واحد سمجھتا ہے کہ اس کی ذات پاکستان سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما قابل احترام ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائے دیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل ٹرائل ہو رہا ہے، فوج میں خود احتسابی کا ایک نظام ہے،جس پر الزام لگتا ہے اسے دفاع کے لیے پورا موقع دیا جاتا ہے، کسی تاخیر سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل ٹرائل ہو رہا ہے: ترجمان پاک فوج