سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521505_629112_4_updates.jpgفائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو معطل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ معطلی کے دوران بھی قمبر سید کرم علی شاہ اپنی تنخواہ اور الاؤنسز حاصل کرتے رہیں گے۔
Pages:
[1]