اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518296_640_dapk_updates.jpgدپیکا پڈوکون : فوٹو ایکسبالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھارت میں’’مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر‘‘ مقرر کردیا گیا۔
دیپیکا پڈوکون کو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ملک کی پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
دیپیکا نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی صحت کے فروغ کی قومی مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517951_103623_updates.jpg
دیپیکا پڈوکون کا عبایا پہن کر ابوظبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ
بالی ووڈ اسٹارز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکارہ کے مطابق یہ شراکت ملک میں ذہنی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے ذریعے ملک میں ذہنی بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور مدد حاصل کرنے کے رجحان کو فروغ دینے پر کام کریں گی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی وزارتِ صحت نے کسی عوامی شخصیت کو قومی سطح پر ذہنی صحت کی نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔
Pages:
[1]