کرکٹر کامران غلام اور روحیل نذیر کی سالگرہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518295_6618385_Birthday_updates.jpgپاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کامران غلام اور روحیل نذیر کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران منائی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کے لئے گلدستہ بھیجا جو ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کو پیش کیا۔
پی سی بی نے اپنے ڈیجیٹل میڈیا پر سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی، کامران غلام اور روحیل نذیر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
سالگرہ کی اس تقریب میں ساتھی کرکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے شرکت کی۔
Pages:
[1]