قطر کی اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر مذمت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521521_5418277_News9_updates.jpg---فائل فوٹوقطر کی جانب سے اسرائیل کے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مذمت کی گئی ہے۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521242_080806_updates.jpg
غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کی آج اہم ملاقات ہو گی
غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حماس اور ثالث ممالک کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
Pages:
[1]