ٹیم ویسٹ انڈیز اسپنرز پر انحصار کرنے لگی، منفرد ریکارڈ بھی بنادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521593_7105952_WI_updates.jpgماضی میں اپنے فاسٹ بولرز سے بیٹرز کو دہشت زدہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم اب اسپنرز پر انحصار کرنے لگی ہے۔
مائیکل ہولڈنگ، اینڈی رابرٹس، میلکم مارشل، جوئیل گارنر، کولن کرافٹ، کرٹلی ایمبروز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیٹرز کو وکٹ پر خوفزدہ کیے رکھا تھا۔
دنیائے کرکٹ میں بیٹرز کو اپنے فاسٹ بولرز سے دہشت زدہ رکھنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز اب اسپنرز پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنے تمام 50 اوورز اسپنرز کی مدد سے کرائے اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1996ء میں 44 اوورز اسپنرز سے کرائے تھے۔
Pages:
[1]