slotcosino Publish time 2025-10-22 02:27:00

کراچی: اورنگی میں حادثہ، چنگ چی ڈرائیور جاں بحق، مشتعل افراد نے ذمے دار ٹینکر جلا دیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن 1 نمبر پر واٹر ٹینکر نے چنگ چی کو ٹکر مار دی جس سے اس کا ڈرائیور 15 سالہ جاوید جاں بحق اور 1 راہ گیر زخمی ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-10/1429693_095902_updates.jpg
کراچی: شہریوں نے 2 افراد کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حادثے کے فوری بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔

امدادی اداروں نے ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: اورنگی میں حادثہ، چنگ چی ڈرائیور جاں بحق، مشتعل افراد نے ذمے دار ٹینکر جلا دیا