الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521610_6511252_ecp_updates.jpg—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔
کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521577_045539_updates.jpg
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے پرانے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
Pages:
[1]