اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521626_3302222_eq_updates.jpg—فائل فوٹووفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی، مری ،آزاد کشمیر میں سماہنی، بھمبر ،کے پی میں پشاور ، باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520376_052549_updates.jpg
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ گہرائی 234 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام بڑی تعداد میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
فوری طور پر زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Pages:
[1]