slotcosino Publish time 2025-10-22 07:00:01

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521635_2725695_%D9%86%D8%B9_updates.jpg
فائل فوٹو

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔

پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا