slotcosino Publish time 2025-10-22 10:15:14

پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521808_9070600_%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B2_updates.jpg

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا، تاہم حالیہ سیلاب کے باعث اس میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ