پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی پر امریکی سینٹرل کمانڈ کی مبارکباد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521840_6643244_News7_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 اور پاک بحریہ کو بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کارروائی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے 48 گھنٹوں میں بڑی کارروائی کے دوران 972 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔
پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے بحیرہ عرب میں دو کشتیوں پر کارروائی کی جن سے 972 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521835_111715_updates.jpg
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کا مقصد ہتھیاروں، منشیات اور غیر قانونی سامان کی سمندری اسمگلنگ کو روکنا ہے۔
Pages:
[1]