پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521882_1171579_bbhcx%DA%A9%DA%A9_updates.jpg— فائل فوٹو
راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 169 رنز بنا کر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
پہلی اننگز میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد آل راؤنڈر متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، مہمان ٹیم نے 404 رنز کا ٹوٹل بناتے ہوئے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہی آخری بار پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹیں گنوانے کے بعد 165 سے زائد رنز اسکورز کیے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521821_102028_updates.jpg
پنڈی ٹیسٹ پاکستان کی گرفت سے نکلنے لگا، پاکستان کے 3 کھلاڑی یک بعد دیگر آؤٹ ہوگئے
راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ 1997 میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 165 سے زائد رنز جوڑے تھے۔
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 404 بناکر آؤٹ ہوئی۔
Pages:
[1]