خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521886_3949807_o_updates.jpgخیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521862_020233_updates.jpg
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع کے لیے 10 بلٹ پروف گاڑیاں درکار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس کو گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو 2 گاڑیاں ملنی تھیں، فیڈرل کانسٹیبلری کو 10 ماہ قبل بھی3 بلٹ پروف گاڑیاں مل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
Pages:
[1]