دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521893_3582464_operation-awaran_updates.jpg—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کے دورانفتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-16/1451603_120812_updates.jpg
نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے ان پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔
Pages:
[1]