شمالی وزیرستان، گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521895_7423362_Firing_updates.jpgشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاشیں شناخت کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی تھی۔
Pages:
[1]