کراچی: 2 بچیوں کا گلا کاٹنے والا باپ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521898_9733095_court1_updates.jpgکراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے باپ کے 2 بچیوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-22/1521731_033822_updates.jpg
نیازی کالونی، سنگدل باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا
کراچی نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دورانِ سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیٹیوں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے قتل کی وجوہات معلوم کرنی ہیں، اس کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مزید تفتیش اور کریمنل ریکارڈ چیک کرانا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
Pages:
[1]