slotcosino Publish time 2025-10-23 02:30:22

گلوکار ریشبھ ٹنڈن دیوالی مناتے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521928_304874_RishabhTandon_updates.jpgگلوکار ریشبھ ٹنڈن کی یادگار تصویر—بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی گلوکار ریشبھ ٹنڈن دہلی میں خاندان کے ساتھ دیوالی کی تقریبات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکار اور گلوکار ریشبھ ٹنڈن اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں مقیم تھے اور دیوالی منانے کے لیے اپنے اہلِ خانہ کے پاس دہلی آئے ہوئے تھے کہ دیوالی کی تقریبات کے دوران ہارٹ فیل ہونے سے چل بسے، یہ افسوس ناک واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔








ریشبھ کو اسٹیج پر ’فقیر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، 10 ماہ قبل ان کا گانا ’عشق فقیرانہ‘ بہت مقبول ہوا تھا، وہ کبھی کبھار اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے تھے۔

گلوکار کے بارے میں افواہ تھی کہ وہ اداکارہ سارا خان کے ساتھ تعلقات میں ہیں، ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سارہ نے سندور لگایا ہوا تھا، جس سے لوگوں نے یہ قیاس آرائی کی تھی کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم سارا خان نے اپنے تعلقات کے بارے میں تمام افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

ریشبھ کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اولییسیا نیڈوبیگووا شامل ہیں، جن کا تعلق روس سے ہے، وہ ازبکستان میں ان کی ڈیجیٹل سیریز کے لیے لائن پروڈیوسر تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521625_112917_updates.jpg
سلمان خان کو اداکار اسرانی کی موت پر دلی صدمہ

بالی ووڈ کے سلو بھائی سلمان خان نے سینئر اداکار اسّرانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں مزاح کے لیجنڈ اداکار تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ریشبھ اور اولییسیا کی ملاقات اس سیریز کے سیٹ پر ہوئی، دونوں کو پیار ہوا اور بالآخر انہوں نے شادی کر لی۔

ریشبھ جانوروں سے بھی محبت کرتے تھے اور گھر میں کئی پالتو جانور پال رکھے تھے، ریشبھ نے آخری بار 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں وہ اولییسیا کے ساتھ کروا چوتھ مناتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
Pages: [1]
View full version: گلوکار ریشبھ ٹنڈن دیوالی مناتے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے