slotcosino Publish time 2025-10-23 03:09:06

کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521929_5994499_nativeJetty_updates.jpgنیٹی جیٹی فلائی اوور—فائل فوٹو

کراچی میں نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جن سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک