لاہور: غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521944_2402525_afghan_updates.jpg—فائل فوٹو
لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی گئی۔
افغان باشندوں سے کاروبار اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521492_100703_updates.jpg
پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ
صوبۂ پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پنجاب پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمۂ اوقاف کی تحویل میں دی گئی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، اس کےخلاف کریک ڈاؤن کریں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اسلحے کی نمائش و ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Pages:
[1]