جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈز کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522131_4724120_News1_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق کپتان بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
بابر اعظم نے آخری ٹی 20 میچ 13 دسمبر 2024ء کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔
سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر، 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو شیڈول ہیں۔
Pages:
[1]