نیویارک میئر الیکشن، مباحثے میں ممدانی کی برتری برقرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522138_2737750_the-second-New-York-City-mayoral-debate-in-Long-Island-City_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی شہر نیویارک کے میئر کے انتخاب سے قبل ہونے والے آخر ٹی وی مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی میئرشپ کے لیے اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو ہونے والے انتخابات سے قبل ٹیلی ویژن پر گرما گرم مباحثہ ہوا۔
اس انتخاب میں سب سے نمایاں ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی نظر آرہے ہیں، ان کے علاوہ نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو اور ریپبلیکن کرٹس سلیوا آئندہ ماہ انتخاب میں حصہ لیں گے۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-06-26/1484508_042340_updates.jpg
ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب
کراچی نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب کے لیے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تینوں امیدواروں کے درمیان کے انتخاب سے قبل یہ دوسرا اور آخری مباحثہ تھا جو لانگ آئی لینڈ سٹی میں منعقد ہوا۔
امیدواروں نے ایک دوسرے کی دفاعی لائنز پر کھل کے حملے کیے، تاہم ان لفظی حملوں میں لی گئی پوزیشن کے حوالے تجزیہ کار پہلے سے قیاس آرائیاں کرچکے تھے مثال کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غزہ کی جنگ کے موضوعات اس مباحثے میں کافی واضح نظر آئے۔
ظہران ممدانی اپنی متاثر کن برتری برقرار رکھنے میں کامیاب نظر آئے، انہوں مفت بس سروس، کرایاجات کو منجمد کرنے، چائلڈ کیئر کے حوالے سے بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-29/1485567_103901_updates.jpg
ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز نہیں دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی ایک خالص کمیونسٹ ہے، یہ نیویارک کے لیے بہت برا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مباحثے کے دوران ممدانی کے مدِمقابل سابق نیو یارک گورنر انڈریو کوومو نے ممدانی کے پروگرامز کو غیرحقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے ان کو حکومتی امور میں ناتجربہ کار قرار دیا۔
یہ بتاتے چلیں نیویارک کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن کی اس دوڑ سے پہلے ہی خود کو الگ کرچکے ہیں۔
Pages:
[1]