بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک: خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522160_9874485_News6_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیرِ خاص علی شمخانی نے اپنی بیٹی کی شادی سے لیک ہونے والی ویڈیو پر پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔
حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی مرکزی تقریب سے ویڈیو لیک ہوئی تھی۔
اس ویڈیو میں علی شمخانی کو اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے اور اسٹیج تک جاتے دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ نے مغربی طرز کا غیر روایتی متنازع لباس پہنا ہوا تھا جبکہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے شریک تھیں۔
اس ویڈیو نے تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا تھا جس کے بعد اس تنازع پر علی شمخانی کا رِدعمل سامنے آگیا ہے۔
ایک عربی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے ایک فوجی کمانڈر کے جنازے کے دوران ایک صحافی نے علی شمخانی سے اس ویڈیو سے متعلق سوال پوچھ لیا جس کے جواب میں اُنہوں نے کہا، ’تازہ ترین تنازع پر بھی میرا ردِ عمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے پر تھا۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521514_011826_updates.jpg
ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان
لیک شدہ ویڈیو اپریل میں ریکارڈ کی گئی تھی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علی شمخانی نے مزید کہا کہ جس ویڈیو پر واویلا مچایا جا رہا ہے وہ دراصل صرف خواتین پر مشتمل ایک تقریب تھی، اس میں ویٹر، فوٹو گرافرز وغیرہ تک خواتین ہی تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں بھی اس تقریب میں بس بیٹی کو اسٹیج تک چھوڑنے گیا تھا اور میرے سوا کوئی مرد نہیں تھا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے سخت الفاظ کا استعمالکرتے ہوئے کہا، ’میں ابھی تک زندہ ہوں‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک ٹوئٹ کی جس کا اردو ترجمہ ’میں ابھی زندہ ہوں‘ بنتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522160_4302806_News111_updates.jpgاسکرین شاٹ
واضح رہے کہ علی شمخانی اس جملے کا استعمال پہلے بھی کر چکے ہیں، گزشتہ سال جون میں بھی علی شمخانی نے اسرائیل کی جانب سے تہران میں اپنے گھر کو نشانہ بنائے جانے پر اسرائیل سے خطاب میں یہی جملہ استعمال کیا تھا۔
Pages:
[1]