slotcosino Publish time 2025-10-23 20:42:23

بل گیٹس کی مشہور بھارتی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی تھی 2‘ میں انٹری، مداح حیران

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522176_6859742_8_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھارت کے مشہور ڈرامے’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں ڈرامے میں تلسی کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کو بل گیٹس کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس ویڈیو کال کا آغاز ہوتے ہی سمرتی ایرانی کو ہندی میں ’نمستے‘ کہتے ہیں۔

جس کے بعد بھارتی اداکارہ اُن سے کہتی ہیں، ’یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ آپ امریکا سے میرے خاندان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ ہم سب آپ کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ بل گیٹس پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام کا حصّہ نہیں بن رہے ہیں بلکہ وہ اس سے پہلے وہ مشہور امریکی ڈرامے ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں بھی نظر آئے تھے۔

ڈرامے کا ٹریلر دیکھ کر مداح خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ڈرامے کی پوری قسط دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بل گیٹس کی مشہور بھارتی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی تھی 2‘ میں انٹری، مداح حیران