slotcosino Publish time 2025-10-23 21:21:36

پنجاب پولیس نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522187_1366791_News11_updates.jpg
---فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔

پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔

علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521850_011924_updates.jpg
چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا مقصد علیمہ خان کی اسلام آباد کورٹ کے سامنے حاضری ہے، اس دوران علیمہ خان سے دستخط بھی لیے گئے، آئندہ سماعت پر علیمہ خان عدالت میں خود پیش ہوں گی یا اِنہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب پولیس نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی