نازیبہ زینب نے علیزہ شاہ سے موازنے پر کیا کہا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522188_3580182_14_updates.jpgفائل فوٹو
ابھرتی ہوئی چائلڈ اسٹار نازیبہ زینب کا حالیہ انٹرویو میں ساتھی اداکارہ علیزہ شاہ سے موازنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
نازیبہ زینب نجی ٹی وی کے ڈرامہ جمع تقسیم میں حساس کردار سدرہ کے روپ میں اپنی شاندار اداکاری سے نمایاں ہوئیں اور ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ناظرین کی محبت اور تعریف سے بہت خوش ہیں اور اگر کوئی ان کا موازنہ علیزہ شاہ سے کرتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے زیادہ موازنہ نہیں دیکھا، مگر اگر ایسا ہو رہا ہے تو یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
انٹرویو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ علیزہ شاہ بھی ایک نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان موازنہ کسی تعریف سے کم نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520077_040347_updates.jpg
میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لیے میری کوئی بہن نہیں: علیزے شاہ
بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ابھرتی ہوئی چائلڈ اسٹار نازیبہ زینب کے ساتھ موازنے پر بھڑک اُٹھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نازیبہ زینب نے مزید کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں اور ناظرین کی محبت ہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نازیبہ زینب اور علیزہ شاہ کے درمیان مشابہت پر تبصرے کیے تھے، جس پر علیزہ شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اداکاراؤں کا موازنہ بند کر دینا چاہی، اور انہوں نے نازیبہ زینب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
Pages:
[1]