راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522211_9937033_sohailAfridi-guardOfHonor_updates.jpgوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا اور بعد میں ختم کر دیا۔
سہیل آفریدی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جنید اکبر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دھرنے سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-22/1521905_063234_updates.jpg
گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سہیل آفریدی کے ہمراہ کارکنان اور رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔
اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کر دیا اور کارکنوں سمیت اڈیالہ روڈ سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے۔
جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔
Pages:
[1]