slotcosino Publish time 2025-10-24 02:33:09

نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا، ایسا نہ کرتا تو یہ سلسلہ سالوں چلتا رہتا، ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522237_29934_Trump-alone_updates.jpgفائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا ہے، اگر ایسا نہ کرتا تو شاید یہ سلسلہ سالوں تک چلتا رہتا۔

امریکی جریدے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کو کہا کہ آپ انفرادی لڑائی تو لڑسکتے ہیں لیکن دنیا سے نہیں، دنیا آپکے خلاف ہے اور اسرائیل دنیا کے مقابلے میں بہت چھوٹی جگہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ غلط حکمت عملی تھی اور اس نے اسرائیل پر کافی دباؤ ڈالا کہ وہ جنگ بندی پر راضی ہوجائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522233_071350_updates.jpg
مقبوضہ مغربی کنارہ ضم کیا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امیر قطر کو بتایا قطر پر اسرائیلی حملہ ان چیزوں میں سے ایک تھا جس نے ہمیں اکٹھا کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوچ رہا ہوں کہ فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی رہائی کیلئے اسرائل پر دباؤ ڈالوں یا نہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وقت غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور خیال ہے کہ سعودی عرب سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا، ایسا نہ کرتا تو یہ سلسلہ سالوں چلتا رہتا، ٹرمپ