فرانس: سیبسٹین لیکورنو دوبارہ وزیراعظم مقرر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518490_9745822_01_updates.jpg—فائل فوٹوفرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹین لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیبسٹین لیکورنو نے مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فرانس کے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ سیبسٹین لیکورنو چند روز قبل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516855_020035_updates.jpg
فرانسیسی وزیراعظم مستعفی ہوگئے
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے وزیراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیبسٹین لیکورنو کو بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔
یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔
Pages:
[1]