slotcosino Publish time 2025-10-11 11:51:06

مطالبات پورے نہ ہوئے تو جنگ دوبارہ شروع کردیں گے: نیتن یاہو کی دھمکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518517_3043119_Netanyahu-Devil--Solo_updates.jpg
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہوا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہے امن ڈیل موجود رہے یا نہ رہے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح ضرور کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516273_033038_updates.jpg
امریکا، عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو لچک دکھانے پر مجبور کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا اور غزہ کو ڈی ملٹرائیز علاقہ بنادیا جائے گا۔

دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار رکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مطالبات پورے نہ ہوئے تو جنگ دوبارہ شروع کردیں گے: نیتن یاہو کی دھمکی