ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، محسن نقوی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518530_8694676_moh_updates.jpgفائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518511_092848_updates.jpg
ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، آپریشن مکمل، 5 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
Pages:
[1]