slotcosino Publish time 2025-10-11 13:09:18

دنیا آگے نکل چکی ہے، آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے: مصطفیٰ کمال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518534_2775293_07_updates.jpg—فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا آگے نکل چکی ہے، آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں آپ سب میں سے ہی ایک ہوں، آپ کا حمایتی ہوں، مجھے اس منصب پر 6 ماہ ہوئے ہیں، آپ 60 سال کے مسائل بتاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-10/1449591_030206_updates.jpg
وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاس

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر صحت نے کہا کہ میں ذمے داری لیتا ہوں، پہلے والوں پر الزام نہیں لگاؤں گا، ڈریپ میں میڈیکل آلات اور ادویات آتی ہیں، یہ وہ فورم نہیں کہ تمام مسائل بتائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے فون پر موجود ہوں، چاہتا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں، اگر آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا،ہمارے پڑوس میں انڈسٹریز کا بڑا حصہ جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوئی دوا یا میڈیکل ڈیوائسز کی فیکٹری نہیں، آپ کو سہولت فراہم کرنا میری ذمے داری ہے، کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: دنیا آگے نکل چکی ہے، آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے: مصطفیٰ کمال