امریکا کا چین پر 100 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کی وجہ سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518523_9524581_News3_updates.jpg---فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے بعد چین کے ساتھ بھی اضافی ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کی یکم سے امریکا میں چین سے آنے والی تمام اشیاء پر 100 فیصد اضافی ٹیکس (ٹیرف) عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ جارحانہ اقدام چین کے حال ہی میں نایاب زمینوں کی برآمدات پر سخت کنٹرولز نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں چین کی اس پالیسی کو ایک’انتہائی جارحانہ‘اور ’عالمی تجارتی اخلاقیات کی توہین‘ قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518313_022317_updates.jpg
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی صدر نے چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سے درآمدات پر سو فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے مزید اقدام اٹھائے تو یہ ٹیکس یکم نومبر سے پہلے بھی نافذ کیے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے چین پر 100 فیصد ٹیرف کے بعد ممکن ہے کہ بیجنگ اس اعلان کے ردِعمل میں اپنی پابندیوں پر نظرِثانی کرے یا مذاکرات کی میز پر واپس آئے لیکن اگر کشیدگی بڑھی تو یہ دونوں ممالک اور عالمی معیشت ایک بڑے تصادم کی جانب جا سکتی ہے۔
Pages:
[1]