آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ، 3 افراد ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518527_788474_News5_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ رَن وے سے 30 میٹر بلندی تک اڑان بھرنے کے فوراًبعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
طیارہ نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ہاربر ایئرپورٹ سے ریاست کے وسطی مغرب میں واقع باتھرسٹ کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس تینوں افراد کی باضابطہ شناخت کے عمل پر کام کر رہی ہے۔
Pages:
[1]