امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518529_8439794_US-and-Qatari-Defense-ministers_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو ٹریننگ دے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا کہ امریکی فضائیہ قطری فضائیہ کوتربیت دینے کے لیے ایک نیا مرکز قائم کرے گا۔
امریکی وزیرِ دفاع نے بتایا کہ یہ نیا مرکرکز امریکی ریاست آئیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس پر قائم کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515412_064505_updates.jpg
اگر کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو جواب امریکا دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو سلامتی کی ضمانت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پیٹ ہیگستھ نے مزید بتایا کہ یہاں قطری ایئر فورس کے ایف-15 پالئٹس کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا، جس سے ان کی جنگی صلاحیت اور نئی ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کی جائےگی۔
امریکی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس نئے دفاعی سہولتی مرکز کی تعمیر پر آنے والا خرچ قطری حکومت اٹھائے گی۔
امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ٹرمپ کے صدارتی آرڈر کے جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قطر کے دفاع کے لیے امریکی فوجی کارروائی سمیت تمام ممکنہ اقدامات استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
Pages:
[1]