چیمپئین ٹیم کے خلاف کھیلنا اور اچھا رزلٹ لینے کیلئے ایک اچھا موقع ہے :شان مسعود
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518561_8977474_Shan-Masood-Test-Team-Cap_updates.jpgپاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود--- اسکرین گریپپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنا اور اچھا رزلٹ لینا ایک اچھا موقع ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے ساتھ شروع ہونے والی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے تیاری اچھی کی ہے، جتنی کر سکتے ہیں، کوشش ہو گی کہ اچھا آغاز ہو، ہمارا اعتماد بڑھے گا، پچھلے سیزن میں رزلٹ آئیڈیل نہیں تھے لیکن سیکھا بہت کچھ ہے‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518539_034600_updates.jpg
پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستانی کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سیریز ٹرافی کی رونمائی کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا بہت ضروری ہوتا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
ہائی اسکورنگ ٹیسٹ میچز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ چھ سو رنز بنیں تو میچ سے نتیجہ نہیں لیا جا سکتا۔
قومی ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ساجد خان ہمارے مین بولر ہیں، وہ ابھی وائرل انفیکشن سے واپس آئے ہیں، ساجد خان نے آج بولنگ پریکٹس بھی کی ہے، ابھی ہمارے پاس وقت ہے، ٹیم شیٹ بنے تو وہ پہلے نمبر پر آتے ہیں، ساجد خان کو شامل کرنے کے لیے ابھی مزید وقت لیں گی۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کے لیے ہمارے پاس 12 سے 13 نام ہیں، ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج تمام ملک لیتے ہیں اور ہمیں ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ یہاں کنڈیشنز کا چیلنج ہوگا ہمارا فوکس اسی پر ہے، یہاں پر اسپنرز کے لیے پچز سازگار ہوں گی۔
مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے، اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔
ایڈن مارکرم نے بتایا کہ بابر اعظم ہمارے لیے ایک بڑی وکٹ ہو گی۔
Pages:
[1]