سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518569_4468033_Salman_akram_updates.jpgسلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجاکا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، سہیل آفریدی نئے قائدِ ایوان ہوں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیرِ اعلیٰ استعفیٰ دے تو منظوری ضروری نہیں ہوتی، وزیرِ اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ گورنر استعفے کی منظوری دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517568_044250_updates.jpg
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی یا حکومت تبدیلی لا سکتی ہے، یہ ایک جمہوری اور پارلیمانی سیاسی عمل ہے، وزیرِاعلیٰ کی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینا گورنر کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خونریزی ختم ہو، ہم دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔
Pages:
[1]