slotcosino Publish time 2025-10-28 19:35:05

پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے: محسن نقوی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519720_1889371_09_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519682_100359_updates.jpg
لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوالڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے: محسن نقوی