افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر مودی پر کڑی تنقید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518573_4616507_afgn_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیابھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ روز افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خواتین کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518284_104842_updates.jpg
بھارت: افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا
بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پریانکا گاندھی نے بھی مودی سے وضاحت طلب کرلی۔
سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ اس بات پر مرد صحافیوں کو پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر دینا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزبھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا، ناقدین نے اسے طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا۔
Pages:
[1]