slotcosino Publish time 2025-10-11 19:39:06

نئی تحقیق میں الزائمر کی ابتدائی علامات سامنے آگئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518570_8580676_Brain_updates.jpg

نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ، یادداشت یا توجہ کی کمی جیسی علامات اسٹریس کے ساتھ الزائمر کے ابتدائی نتائج ہوسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں بلو کریسٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مارٹن تھارنٹن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 65 سال سے کم عمر افراد میں ایسا خاص طور پر ہوسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518283_102800_updates.jpg
خواتین میں ڈپریشن کا خطرہ مردوں سے زیادہ، نئی تحقیق

جینیاتی عوامل کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ علامات مسلسل بڑھ یا بگڑ جائیں تو یہ دماغی بیماری کی نشاندہی ہے، جنہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر مارٹن نے یہ بھی کہا کہ شدید دباؤ جسم میں دائمی سوزش پیدا کرتا ہے، جو اعصابی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، اگر یادداشت، توجہ، رویے یا جسمانی توازن میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ بروقت تشخیص الزائمر کے اثرات کم کرسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518249_055232_updates.jpg
نشے یا لت نے ذہنی صحت کا بڑا بحران پیدا کردیا

نشہ یا لت نے ذہنی صحت کا بڑا بحران پیدا کردیا ہے ، آج کے دور میں یہی ذہنی صحت کا بڑا چیلنج قرار پایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آپ میں چڑچڑاپن یا بے اعتمادی بڑھ گئی ہے، میٹنگ، کالز یا الفاظ بھول رہے ہیں، ایک وقت میں دو جگہیں بک کرلی ہیں، دستاویز پڑھنے میں یا بات سمجھنے میں دشواری پیش آرہی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے خوف آتا ہے یا سافٹ ویئر استعمال نہیں کرپا رہے ہیں، لوگوں سے ملنے سے گریز کررہے ہیں یا غیر معمولی شرمیلے پن کا شکار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518244_053947_updates.jpg
پیروں کے یہ مسائل صحت سے متعلق سنگین اشارے، محتاط رہیں

پیر جسم کا اہم حصہ ہیں، ان میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی ہمارےجسم کے اندرونی امراض کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اگر آپ روزمرہ کے فیصلے بھول جاتے ہیں، غیر معمولی تبدیلی پر بھی بے چین ہوجاتے ہیں، جانے کی جگہ، دن یا وقت آپ کو یاد نہیں رہتا، چلنے میں لڑکھڑاہٹ ہے۔

یہ سب یادداشت میں خرابی، توجہ اور دماغی صلاحیت میں کمی، ذہنی الجھن، استدلال کی کمی، موڈ میں اتار چڑھاؤ اور جسمانی توازن میں خرابی کی علامات ہیں۔

اگر اس کے ساتھ آپ دن میں لمبے دورانیے میں کام کر رہے ہیں، مالی دباؤ یا گھریلو اور ازدواجی مسائل سے نبرد آزما ہیں، تو وقت ضائع کیے بغیر اپنے معالج سے رجوع کرلیں کیونکہ یہ دماغی تنزلی کی علامت ہیں۔
Pages: [1]
View full version: نئی تحقیق میں الزائمر کی ابتدائی علامات سامنے آگئیں