slotcosino Publish time 2025-10-11 19:39:07

ٹوکن سے ٹیکن کا سفر طے کرنیوالے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش کی جدوجہد کی داستان

یہ مثال کہ ’پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب‘ فی زمانہ مختلف کھیلوں کے ماہر کھلاڑیوں نے غلط ثابت کر دی ہے تاہم یہ تمام فزیکل ایکٹیویٹی یعنی جسمانی مشقت سے بھرپور کھیلوں کے کھلاڑی ہوتے ہیں البتہ اب بھی ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو وقت ضائع کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔

اس بات کو بھی ایک پاکستانی نوجوان ارسلان ایش نے غلط ثابت کر دیا ہے جو ناصرف ماہر ترین ای اسپورٹس کھلاڑی ہیں بلکہ ویڈیو گیم ٹیکن کے 6 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن بھی ہیں۔

انہوں نے ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی اور میزبان مبشر ہاشمی کو اپنے ٹوکن سے ٹیکن تک کے سفر کے بارے میں بتایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-27/1475181_113130_updates.jpg
ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء میں اپنی جگہ بنالی

معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025ء میں اپنی جگہ بنا لی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ارسلان ایش نے کہا کہ میں مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور والد کی وفات کے بعد گھر کے حالات کافی خراب ہو گئے تھے کہ وہی گھر کے کفیل تھے، جن کے بعد والدہ جو پہلے سلائی وغیرہ کرتی تھیں اور پھر دوبارہ کرنے لگیں، والدہ چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں، اس کے بعد والدہ نے کہا کہ ڈاکٹر اتنا اچھا نہیں کماتا تو تم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بن جاؤ۔

انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان میں ویڈیو گیم ٹیکن کا چیمپئن تھا تو میں نے سی اے کی جگہ گیمر بننے کے لیے والدہ کو کنوینس کرنے کی کوشش کی مگر ایسا نہیں کر سکا، میں کسی کو اس حوالے سے قائل نہیں کر سکا، مجھ پر کسی کو یقین نہیں تھا، نہ والدہ کو، نہ بھائی یا دوستوں کو کہ میں کورین، جاپانی چیمپئنز کو ہرا سکوں گا۔

ارسلان ایش نے بتایا کہ میں نے والدہ کو کہا کہ میں باہر جانا چاہتا ہوں تو والدہ کی آنکھوں میں ناامیدی تھی کہ انہوں نے 2 سال بڑی مشکل سے پیسے جمع کر کے میری تعلیم پر لگائے تھے اور انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ میں وہ تمام رقم ڈبو دوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-05/1497817_022930_updates.jpg
ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا

معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں چھٹا ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹیکن چیمپئن نے بتایا کہ اس صورتِ حال میں بڑی مشکل سے میں نے ان سے مہلت مانگی کہ مجھے ایک سال دیں اگر میں کچھ نہ کر سکا تو جو کہیں گی وہ کروں گا، لوگ سمجھتے تھے کہ میں جاپانیوں یا کورینز کو نہیں ہرا سکوں گا، میں نے بھائی سے بھی بات کی مگر انہوں نے کہا کہ تم ان لوگوں کو نہیں ہرا سکو گے، اس وقت میں جیتے بغیر کسی کو کنوینس نہیں کر سکا تھا کہ کنوینس کرنے کے لیے جیتنا ضروری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ایک پھلوں کی دکان تھی، اس پھل فروش نے ساتھ ہی ٹوکن والی ویڈیو گیم کی دکان بھی کھول رکھی تھی جہاں سے میں نے ویڈیو گیم کھیلنا شروع کیا۔

ارسلان نے بتایا کہ میں پہلا گیمنگ ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا گیا، اس موقع پر دوستوں نے سپورٹ کیا اور ویڈیو گیم والے بابا جی نے بھی سپورٹ کیا، میں ان کی دکان پر ہمیشہ جیتتا تھا اور میری وجہ سے ان کی دکان بھی کافی چلتی تھی، لوگ مجھے ہرانے کے لیے اور مجھ سے مقابلے کے لیے دور دور سے آتے تھے، تو ان گیم والے بابا جی کو مجھ پر یقین تھا اور انہوں نے میرا پاسپورٹ بنوا کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-01-15/1310313_114245_updates.jpg
پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 3-1 سے ہرایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ارسلان نے بتایا کہ پوکیمون کارٹون کے ایک کردار سے متاثر ہو کر میں نے یہ لفظ ایش لیا ہے اور اپنا نام ارسلان ایش رکھ لیا، میں کافی خوش قسمت تھا، مجھے گورنمنٹ کی سپورٹ نہیں ملی اور جب میں پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا گیا تو وہاں ایک کمپنی نے مجھے اس حوالے سے متعارف کرایا حالانکہ میں ہار گیا تھا، پھر مجھے اس کمپنی نے دبئی بلایا جہاں میں جیتا اور پھر میری جیت کا سفر شروع ہوا۔
Pages: [1]
View full version: ٹوکن سے ٹیکن کا سفر طے کرنیوالے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش کی جدوجہد کی داستان